🏅 Supply & Demand (Rank #5 – Reaction Zones Strategy)
⸻
📌 Introduction
Market ہمیشہ random move نہیں کرتی… بلکہ جہاں buyers اور sellers strong ہوتے ہیں وہاں reaction دیتی ہے۔ اسی concept کو ہم Supply & Demand کہتے ہیں، جہاں price بڑی movement کے بعد دوبارہ آکر react کرتی ہے۔
⸻
🔍 Supply & Demand کیا ہے؟
📊 Simple Concept: • Demand Zone: جہاں سے price strong اوپر گئی (buyers strong) • Supply Zone: جہاں سے price strong نیچے آئی (sellers strong)
👉 Market دوبارہ انہی zones پر آکر reaction دیتی ہے
⸻
⚖️ Comparison
😎 Simple Understanding
👉 Liquidity Sweep = Money (💰 Where big money is hunting) 👉 Market Structure = Map (🗺️ Direction kaha hai) 👉 Price Action = Driving Skill (🚗 Entry kaise leni hai) 👉 ICT = GPS + Hidden Routes (🧠 Smart money ka secret system) 👉 Supply & Demand = Petrol Pump (⛽ Fuel zones jahan reaction hota hai)
⸻
🔥 One Line Mastery (Golden Line)
👉 Liquidity batata hai market kaha jaayegi 👉 Structure batata hai trend kya hai 👉 Price Action batata hai entry kaise leni hai 👉 ICT batata hai smart money kya kar rahi hai 👉 Supply & Demand batata hai reaction kaha milega
⸻
🛠️ Tools & Indicators
1. Manual Drawing (Best) • Strong impulse move identify کریں • Base + breakout candle mark کریں • Zone draw کریں
2. Indicators • Supply Demand Indicator (TradingView) • Order Block Indicator (similar concept) • Zone Finder Indicators
🏅 Supply & Demand (Rank #5 – Reaction Zones Strategy) ⸻ 📌 Introduction Market ہمیشہ random move نہیں کرتی… بلکہ جہاں buyers اور sellers strong ہوتے ہیں وہاں reaction دیتی ہے۔ اسی concept کو ہم Supply & Demand کہتے ہیں، جہاں price بڑی movement کے بعد دوبارہ آکر react کرتی ہے۔ ⸻ 🔍 Supply & Demand کیا ہے؟ 📊 Simple Concept: • Demand Zone: جہاں سے price strong اوپر گئی (buyers strong) • Supply Zone: جہاں سے price strong نیچے آئی (sellers strong) 👉 Market دوبارہ انہی zones پر آکر reaction دیتی ہے ⸻ ⚖️ Comparison 😎 Simple Understanding 👉 Liquidity Sweep = Money (💰 Where big money is hunting) 👉 Market Structure = Map (🗺️ Direction kaha hai) 👉 Price Action = Driving Skill (🚗 Entry kaise leni hai) 👉 ICT = GPS + Hidden Routes (🧠 Smart money ka secret system) 👉 Supply & Demand = Petrol Pump (⛽ Fuel zones jahan reaction hota hai) ⸻ 🔥 One Line Mastery (Golden Line) 👉 Liquidity batata hai market kaha jaayegi 👉 Structure batata hai trend kya hai 👉 Price Action batata hai entry kaise leni hai 👉 ICT batata hai smart money kya kar rahi hai 👉 Supply & Demand batata hai reaction kaha milega ⸻ 🛠️ Tools & Indicators 1. Manual Drawing (Best) • Strong impulse move identify کریں • Base + breakout candle mark کریں • Zone draw کریں 2. Indicators • Supply Demand Indicator (TradingView) • Order Block Indicator (similar concept) • Zone Finder Indicators 3. Confirmation Tools • RSI (overbought/oversold) • Volume spike • Price action candles ⸻ 📈 Why یہ Strategy Popular ہے؟ ✔️ Easy to understand (visual zones) ✔️ High probability reversal points ✔️ Works in all markets (crypto, forex, gold) ✔️ Beginners بھی جلدی سیکھ سکتے ہیں 📌 Reality: جہاں institutions entry لیتے ہیں وہی strong zones بنتے ہیں ⸻ ⚡ Entry Logic (Professional Setup) 🟢 Long Setup: • Price demand zone پر آئے • Strong rejection یا bullish candle • Entry with confirmation 🔴 Short Setup: • Price supply zone پر آئے • Strong rejection یا bearish candle • Entry with confirmation 💡 Pro Tip “Market ہمیشہ وہاں react کرتی ہے جہاں بڑی money داخل ہوئی ہو… اگر آپ نے صحیح zones پکڑ لیے تو entry خود آسان ہو جاتی ہے۔”$BTC #freedomofmoney
🔍 BIFI (Beefy Finance) – Smart Swing Traders کا کوائن BIFI دراصل Beefy Finance کا native governance token ہے، جو DeFi space میں ایک معروف yield farming optimizer کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ 2020 سے active ہے اور Binance Smart Chain سمیت کئی chains پر استعمال ہو رہا ہے۔ BIFI کی سب سے بڑی طاقت اس کی انتہائی محدود supply (صرف 80,000 tokens) ہے، جو اسے ایک قدرتی طور پر scarce asset بناتی ہے۔ یہی scarcity وقت کے ساتھ strong price reactions اور تیز moves کا سبب بنتی ہے، خاص طور پر جب اچانک volume آ جائے۔ 📊 Low Cap – High Impact Market cap کے لحاظ سے BIFI ابھی بھی low-cap category میں ہے (تقریباً 15 ملین ڈالر)، جبکہ volume/market-cap ratio کافی healthy ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی market میں interest بنتا ہے تو price کم resistance کے ساتھ تیزی سے move کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کوائن slow grind کے بجائے sudden pumps کے لیے جانا جاتا ہے، جو swing traders کے لیے ایک بہترین environment فراہم کرتا ہے۔ 🛑 Spot Only = کم Manipulation BIFI صرف Binance Spot میں available ہے اور futures market میں list نہیں۔ Futures نہ ہونے کی وجہ سے leverage-based manipulation، forced liquidations اور fake wicks بہت حد تک کم ہو جاتے ہیں۔ Price action زیادہ تر real buyers اور sellers کے ہاتھ میں ہوتا ہے، اسی لیے swing structures زیادہ صاف اور قابلِ اعتماد نظر آتے ہیں۔ 📍 Support → Accumulation → Pump (Observed Pattern) ذاتی مشاہدہ یہ ہے کہ جب بھی BIFI 150 سے 170 کے support zone میں آتا ہے تو وہاں واضح accumulation دیکھنے میں آتی ہے۔ یہ zone تاریخی طور پر strong demand area رہا ہے، جہاں smart money خاموشی سے positions build کرتی ہے۔ اس کے بعد جیسے ہی کسی دن volume spike آتا ہے، price ایک تیز اور aggressive pump دکھاتا ہے، جس میں pullback کا موقع بہت کم ملتا ہے۔ 🎯 Smart Swing Strategy اسی behavior کو سامنے رکھتے ہوئے بہترین swing approach یہ بنتی ہے کہ: ✔️ Buy ہمیشہ support کے قریب کی جائے ✔️ Sell advance میں resistance zones پر distribute کی جائے 182 سے 215 کے درمیان مختلف levels پر sell orders لگانا ایک professional اور risk-managed strategy ہے۔ اس طرح trader peak پکڑنے کے بجائے market کو خود decision لینے دیتا ہے۔ ⏳ Holding Period & Risk Management یہ کوائن short-term scalping کے بجائے 2 سے 10 دن کے swing holding میں بہتر perform کرتا ہے۔ EMA-based structure، limited supply اور volume-driven pumps اس بات کی confirmation ہیں کہ یہاں patience reward ہوتی ہے۔ Stop loss ہمیشہ support کے نیچے logical break پر ہونا چاہیے، کیونکہ volatility کے دوران deep wicks بن سکتے ہیں۔ ✅ Final Verdict BIFI کوئی hype-based coin نہیں بلکہ ایک structure-based swing asset ہے۔ یہ fast money کے لیے نہیں، بلکہ smart positioning، discipline اور planned exits کے لیے بہترین ہے۔ جو trader support پر خریدتا ہے، advance میں sell zones define کرتا ہے اور volume کے ساتھ move کو ride کرتا ہے، وہ اس کوائن سے مستقل اور محفوظ طریقے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ 🔔 یہ کوائن اُن traders کے لیے خاص طور پر موزوں ہے جو: کم stress کم manipulation اور clear price behavior کو ترجیح دیتے ہیں۔ Powered by HAMID KHAN 🚀 Learn Smart | Trade Smart | Grow Consistently
ماشاءاللہ ✨ گولڈ (XAU / XAUTUSDT) نے آج آل ٹائم ہائی بنا کر تاریخ کا نیا باب رقم کر دیا ہے۔ عالمی مالیاتی منڈیوں میں یہ ایک غیر معمولی دن ہے جہاں سونے نے تمام پرانے ریکارڈ توڑتے ہوئے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ایک بار پھر ثابت کر دیا۔ موجودہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، جیو پولیٹیکل ٹینشن، ڈالر کی کمزوری اور محفوظ سرمایہ کاری (Safe Haven) کی بڑھتی ہوئی طلب نے گولڈ کو مسلسل اوپر کی طرف دھکیلا، اور آج ہم نے اس کا واضح نتیجہ آل ٹائم ہائی کی صورت میں دیکھا۔ تکنیکی اعتبار سے دیکھا جائے تو گولڈ ایک مضبوط bullish structure میں داخل ہو چکا ہے۔ اعلیٰ ٹائم فریمز پر higher high اور higher low کا تسلسل واضح ہے، جبکہ EMA اور مومینٹم انڈیکیٹرز بھی اس طاقتور اپ ٹرینڈ کی تصدیق کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مارکیٹ سیدھی لائن میں نہیں چلتی بلکہ وقفے وقفے سے چھوٹے pullbacks اور consolidation کے بعد دوبارہ اوپر کی طرف حرکت کرتی ہے، جو کہ ایک صحت مند ٹرینڈ کی علامت ہے۔ ٹریڈنگ کے نقطۂ نظر سے یہ بات بہت اہم ہے کہ آل ٹائم ہائی پر جذباتی فیصلے سب سے زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ بڑے ٹارگٹس کے پیچھے بھاگنے کے بجائے پروفیشنل ٹریڈرز اسی ماحول میں رسک کنٹرول کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ مارکیٹ میں بہترین حکمتِ عملی یہ ہے کہ ٹرینڈ کے ساتھ رہتے ہوئے چھوٹے چھوٹے اسکیلپنگ ٹریڈز لیے جائیں، جیسا کہ ہمارے گروپ میں لائیو دکھایا بھی جا رہا ہے۔ سپورٹ پر buy، ریزسٹنس پر profit book، اور ہر ٹریڈ میں محدود اسٹاپ لاس—یہی مستقل کامیابی کا راز ہے۔ آخر میں تمام ٹریڈرز کے لیے پیغام یہی ہے کہ گولڈ اس وقت ایک طاقتور فیز میں ہے، لیکن discipline اور patience کے بغیر یہ موقع خطرہ بھی بن سکتا ہے۔ بڑے خواب ضرور دیکھیں، مگر چھوٹے، محفوظ اور مسلسل اسکیلپس کے ذریعے مارکیٹ سے فائدہ اٹھاتے رہیں۔ یہی پروفیشنل اپروچ ہے اور یہی طریقہ طویل مدت میں کامیابی دلاتا ہے۔ Trade Smart, Scalp Safely Power by HAMID ULLAH
Bullish اور Bearish Order Blocks کیا ہوتے ہیں ؟ ان کی اہمیت اور درست ٹریڈنگ طریقہ کرپٹو اور فاریکس ٹریڈنگ میں Order Blocks کو اسمارٹ منی (Smart Money) کا سب سے اہم تصور سمجھا جاتا ہے۔ Order Block دراصل وہ قیمت کا علاقہ ہوتا ہے جہاں بڑی مالیاتی ادارے، بینک اور وہیلز بڑی مقدار میں خرید یا فروخت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ اکثر انہی علاقوں پر واپس آتی ہے اور وہاں سے دوبارہ مضبوط ردِعمل دیتی ہے۔ --- Order Block کیا ہے؟ Order Block وہ آخری موم بتی (Candle) ہوتی ہے جو کسی طاقتور اور تیز حرکت (Impulsive Move) سے پہلے بنتی ہے، جس کے بعد مارکیٹ اسٹرکچر ٹوٹتا ہے۔ یہ موم بتی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہاں انسٹیٹیوشنل آرڈرز موجود تھے۔ سادہ لفظوں میں: Buy Order Block → اداروں نے خریداری کی Sell Order Block → اداروں نے فروخت کی --- Bullish Order Block (خریداری کا زون) Bullish Order Block اس وقت بنتا ہے جب: مارکیٹ اپ ٹرینڈ میں ہو قیمت اوپر کی طرف زور دار حرکت کرے Market Structure اوپر کی طرف ٹوٹے اس حرکت سے پہلے والی آخری سرخ (Bearish) کینڈل Bullish Order Block کہلاتی ہے Bullish Order Block کی خصوصیات یہ ہمیشہ Bullish Structure میں بنتا ہے اس کے بعد عموماً Imbalance یا Gap (FVG) بنتا ہے یہ ایک مضبوط Demand Zone ہوتا ہے قیمت اکثر یہاں واپس آ کر دوبارہ اوپر جاتی ہے Valid اور Invalid Bullish Order Block ✅ Valid: اگر تیز حرکت اور واضح Gap موجود ہو ❌ Invalid: اگر Gap نہ ہو اور حرکت کمزور ہو --- Bearish Order Block (فروخت کا زون) Bearish Order Block اس وقت بنتا ہے جب: مارکیٹ Downtrend میں ہو قیمت نیچے کی طرف تیزی سے گرے Market Structure نیچے کی طرف ٹوٹے اس حرکت سے پہلے والی آخری سبز (Bullish) کینڈل Bearish Order Block کہلاتی ہے Bearish Order Block کی خصوصیات یہ ہمیشہ Bearish Structure میں بنتا ہے اس کے بعد Imbalance یا Gap نظر آتا ہے یہ ایک مضبوط Supply Zone ہوتا ہے یہاں سے قیمت اکثر دوبارہ نیچے جاتی ہے --- Order Blocks کیوں اہم ہیں؟ Order Blocks اس لیے اہم ہیں کیونکہ: بڑی ادارے ایک آرڈر میں انٹری نہیں لیتے وہ مرحلہ وار آرڈرز لگاتے ہیں یہی علاقے مستقبل میں قیمت کو کنٹرول کرتے ہیں ریٹیل ٹریڈر اکثر انہی زونز کے اوپر یا نیچے پھنس جاتے ہیں 👉 Support اور Resistance ریٹیل تصور ہے، 👉 Order Blocks انسٹیٹیوشنل لیول ہوتے ہیں۔ --- Order Block پر ٹریڈ کیسے کریں؟ (Step by Step) مرحلہ 1: مارکیٹ اسٹرکچر پہچانیں اگر مارکیٹ Bullish ہو → Bullish Order Block تلاش کریں اگر مارکیٹ Bearish ہو → Bearish Order Block تلاش کریں کبھی بھی ٹرینڈ کے خلاف Order Block پر ٹریڈ نہ کریں۔ --- مرحلہ 2: Impulse اور Imbalance کنفرم کریں ایک مضبوط Order Block میں: تیز حرکت (Strong Move) واضح Gap یا FVG ضرور ہوتا ہے Gap کے بغیر Order Block کمزور سمجھا جاتا ہے۔ --- مرحلہ 3: قیمت کے واپس آنے کا انتظار کریں قیمت کے پیچھے بھاگنے کے بجائے: Order Block پر Pullback کا انتظار کریں Lower Timeframe پر ردِعمل دیکھیں --- مرحلہ 4: انٹری کا طریقہ Bullish Order Block → Buy Bearish Order Block → Sell بہترین انٹری: Order Block کے 50% ایریا سے یا Lower Timeframe Confirmation کے ساتھ --- مرحلہ 5: Stop Loss اور Target Stop Loss: Bullish OB کے نیچے Bearish OB کے اوپر Targets: قریبی High / Low Liquidity Zones اگلا Order Block Risk to Reward کم از کم 1:2 یا اس سے بہتر ہونا چاہیے۔ --- عام غلطیاں جو ٹریڈر کرتے ہیں ❌ ہر کینڈل کو Order Block سمجھ لینا ❌ Market Structure کو نظر انداز کرنا ❌ Gap کے بغیر ٹریڈ لینا ❌ جلد بازی میں انٹری لینا ❌ Risk Management نہ کرنا --- Order Block کس کے ساتھ بہترین کام کرتا ہے؟ Market Structure Liquidity Fair Value Gap Trend Direction مضبوط Risk Management --- نتیجہ Bullish اور Bearish Order Blocks ایک طاقتور ٹریڈنگ ٹول ہیں، لیکن صرف اس وقت جب انہیں صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔ یہ ہمیں دکھاتے ہیں کہ بڑی مارکیٹ کہاں فیصلہ لے رہی ہے۔ Order Block جادو نہیں، بلکہ امکان کا زون ہے۔ صبر، کنفرمیشن اور نظم و ضبط ہی کامیابی کی کنجی ہیں۔ --- Power by Hamid khan 📊 Institution کے ساتھ ٹریڈ کریں، بھیڑ کے ساتھ نہیں
۔ کرپٹو ٹریڈنگ میں Maker اور Taker کیا ہوتے ہیں؟ کرپٹو ٹریڈنگ میں زیادہ تر لوگ صرف یہ دیکھتے ہیں کہ قیمت اوپر جائے گی یا نیچے، لیکن ایک بہت اہم چیز جسے اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے وہ ہے Maker اور Taker۔ یہ دونوں اصطلاحات دراصل اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ آپ کی ٹریڈ مارکیٹ میں لیکویڈیٹی بڑھا رہی ہے یا کم کر رہی ہے۔ اسی بنیاد پر ایکسچینج آپ سے فیس لیتا ہے یا کبھی کبھی فیس بالکل معاف بھی کر دیتا ہے۔ Maker کون ہوتا ہے؟ جب کوئی ٹریڈر ایسا آرڈر لگاتا ہے جو فوراً فل نہ ہو بلکہ آرڈر بک میں لگ کر انتظار کرے، تو ایسے ٹریڈر کو Maker کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر بٹ کوائن کی قیمت 90,000 ہے اور آپ 89,950 پر Buy Limit آرڈر لگاتے ہیں، تو یہ آرڈر فوراً مکمل نہیں ہوگا بلکہ آرڈر بک میں رہے گا۔ اس طرح آپ مارکیٹ میں لیکویڈیٹی ایڈ کر رہے ہوتے ہیں، اسی لیے ایکسچینج ایسے ٹریڈرز کو کم فیس یا بعض اوقات زیرو فیس بھی دیتا ہے۔ Taker کون ہوتا ہے؟ جب کوئی ٹریڈر Market Order لگاتا ہے یا ایسا Limit Order جو فوراً فل ہو جائے، تو اسے Taker کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر بٹ کوائن 90,000 پر ٹریڈ ہو رہا ہے اور آپ Market Buy کرتے ہیں تو آپ فوراً کسی موجودہ Sell آرڈر کو ہٹاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ مارکیٹ سے لیکویڈیٹی ریموو کر رہے ہیں، اسی لیے Taker سے عموماً زیادہ فیس لی جاتی ہے۔ Maker اور Taker کا اصل فرق اہم بات یہ ہے کہ Maker یا Taker ہونے کا فیصلہ آرڈر کی قسم سے نہیں بلکہ اس کے ایکزیکیوشن سے ہوتا ہے۔ Limit Order بھی اگر فوراً فل ہو جائے تو وہ Taker شمار ہوگا، جبکہ Market Order ہمیشہ Taker ہی ہوتا ہے۔ اگر آرڈر بک میں انتظار کرے تو وہ Maker ہوتا ہے۔ مختلف ایکسچینجز پر فیس کا فرق زیادہ تر بڑے ایکسچینجز جیسے Binance، Bybit اور OKX پر Maker فیس کم ہوتی ہے جبکہ Taker فیس زیادہ۔ مثال کے طور پر Maker فیس 0% سے 0.02% تک ہو سکتی ہے جبکہ Taker فیس 0.04% یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف کچھ ایکسچینجز جیسے MEXC اکثر Maker فیس زیرو رکھتے ہیں اور بعض پروموشنز میں تو Market Order یعنی Taker پر بھی فیس صفر کر دی جاتی ہے۔ ایکسچینج زیرو فیس کیوں دیتا ہے؟ زیرو فیس دینا ایکسچینج کی بزنس اسٹریٹجی ہوتی ہے۔ اس کا مقصد زیادہ ٹریڈرز کو متوجہ کرنا، لیکویڈیٹی بڑھانا اور مارکیٹ شیئر حاصل کرنا ہوتا ہے۔ جب زیادہ لوگ ٹریڈ کرتے ہیں تو ایکسچینج دیگر طریقوں سے کمائی کر لیتا ہے، جیسے فنڈنگ فیس، ودڈرا فیس، اسپریڈ اور لیکویڈیشن فیس وغیرہ۔ اس طرح زیرو فیس ہونے کے باوجود ایکسچینج نقصان میں نہیں جاتا۔ ٹریڈرز اور بوٹس کے لیے اس کی اہمیت جو لوگ اسکیلپنگ کرتے ہیں یا ٹریڈنگ بوٹس استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے Maker اور Taker فیس بہت اہم ہوتی ہے۔ اگر روزانہ درجنوں یا سینکڑوں ٹریڈز ہوں تو معمولی سی فیس بھی مہینے کے آخر میں بڑا فرق ڈال دیتی ہے۔ اسی لیے پروفیشنل ٹریڈرز اکثر Maker اسٹریٹجی استعمال کرتے ہیں تاکہ فیس کم سے کم ہو۔ نتیجہ Maker اور Taker کا تصور کرپٹو مارکیٹ کی بنیاد ہے۔ Maker مارکیٹ کو مضبوط بناتا ہے اور کم فیس پاتا ہے، جبکہ Taker فوری ایکزیکیوشن کے بدلے زیادہ فیس ادا کرتا ہے۔ زیرو فیس آفرز ایکسچینجز کی اسمارٹ مارکیٹنگ ہوتی ہیں، اور سمجھدار ٹریڈر وہی ہے جو صرف قیمت نہیں بلکہ فیس اور ایکزیکیوشن دونوں کو مدِنظر رکھ کر ٹریڈ کرے۔ Power by Hamid khan سمجھ کر ٹریڈ کریں، اندھا دھند نہیں
RIVER Coin: ٹاپ گینر، اچانک پمپ — حقیقت، وجوہات اور آگے کیا ہو سکتا ہے؟
کرپٹو مارکیٹ میں آج RIVER Coin اچانک ٹاپ گینر بن کر سامنے آیا ہے اور چند ہی گھنٹوں میں اس کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس تیز رفتار موومنٹ کے ساتھ ہی ٹریڈنگ والیوم میں بھی واضح اضافہ ہوا، جس نے عام سرمایہ کار کو چونکا دیا۔ ایسی صورتحال میں یہ سوال فطری ہے کہ آیا یہ تیزی کسی مضبوط بنیاد کی وجہ سے ہے یا پھر محض ایک وقتی پمپ جس کے بعد سخت ڈمپ دیکھنے کو ملتا ہے، جیسا کہ ماضی میں MYX اور NMR جیسے کوائنز میں ہو چکا ہے۔ RIVER ایک ایسا کوائن ہے جو نسبتاً کم مارکیٹ کیپ اور زیادہ وولیٹیلٹی رکھتا ہے، اور زیادہ تر فیوچرز یا پرپیچوئل مارکیٹ میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اس قسم کے کوائنز میں بنیادی عوامل کے بجائے لیکویڈیٹی، لیوریج اور شارٹ ٹرم سپیکولیشن زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں قیمت اچانک اوپر جاتی ہے اور پھر اتنی ہی تیزی سے نیچے آ جاتی ہے، جس سے ریٹیل ٹریڈرز اکثر نقصان میں پھنس جاتے ہیں۔
RIVER کے اچانک پمپ ہونے کی چند بڑی وجوہات سامنے آتی ہیں جن میں سب سے اہم کم لیکویڈیٹی کے ساتھ زیادہ لیوریج کا استعمال ہے۔ جب مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کم ہو تو بڑے آرڈرز قیمت کو آسانی سے اوپر دھکیل دیتے ہیں۔ اس کے بعد شارٹ اسکوییز کا عمل شروع ہوتا ہے، جہاں شارٹ پوزیشنز لیکویڈیٹ ہو کر مزید بائنگ پریشر پیدا کرتی ہیں۔ اس سارے عمل میں وہیلز یا بڑے پلیئرز کا کردار نمایاں ہوتا ہے جو ریٹیل ٹریڈرز کو FOMO میں ڈال کر اوپر سے فروخت کر دیتے ہیں۔
ایسی موومنٹس کو بظاہر مکمل طور پر منیپولیشن کہنا مشکل ہوتا ہے، لیکن عملی طور پر یہ ایک کلاسک لیکویڈیٹی ہنٹنگ اور ڈسٹری بیوشن پیٹرن دکھائی دیتا ہے۔ جب قیمت اوپر جا کر بار بار ریجیکٹ ہو، RSI اووربوٹ کے قریب پہنچ جائے اور کینڈلز پر لمبی وِکس بننے لگیں تو یہ اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ بڑے کھلاڑی اپنی پوزیشنز آہستہ آہستہ نکال رہے ہیں، جبکہ ریٹیل سرمایہ کار خریداری میں مصروف رہتے ہیں۔
آنے والے موومنٹ کے حوالے سے دیکھا جائے تو اس وقت اوپر کی جانب رسک خاصا زیادہ ہے۔ ڈائریکٹ لانگ انٹری کے بجائے بہتر یہی ہے کہ قیمت کے کسی واضح ریجیکشن اور کمزوری کے بعد ہی شارٹ کے بارے میں سوچا جائے۔ شارٹ ٹرم اسکیلپنگ یا ڈے ٹریڈنگ میں صرف کنفرمیشن کے ساتھ ہائی رینج شارٹس زیادہ محفوظ رہتے ہیں، جبکہ لیوریج کم رکھنا اور اسٹاپ لاس کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ بغیر پلان کے لیا گیا شارٹ یا لانگ دونوں صورتوں میں نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
سوئنگ یا لانگ ٹرم سرمایہ کاری کے نقطۂ نظر سے ایسے کوائنز انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ ماضی کا تجربہ یہی بتاتا ہے کہ اس طرح کے پمپڈ کوائنز چند دنوں کے اندر 60 سے 80 فیصد تک ڈمپ کر جاتے ہیں، جس کا بوجھ زیادہ تر عام سرمایہ کار پر پڑتا ہے۔ اسی لیے دانشمندانہ رویہ یہی ہے کہ یا تو سائیڈ لائن رہا جائے یا پھر صرف محدود اور کنٹرولڈ ٹریڈنگ کی جائے۔
آخر میں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ جو کوائن ایک دن میں غیر معمولی تیزی دکھاتا ہے، وہ اکثر اتنی ہی تیزی سے نیچے بھی آتا ہے۔ FOMO کرپٹو مارکیٹ کا سب سے بڑا دشمن ہے، جبکہ صبر، پلاننگ اور رسک مینجمنٹ ہی کامیابی کی اصل کنجی ہیں۔ RIVER Coin کی حالیہ تیزی زیادہ تر ایک وقتی پمپ محسوس ہوتی ہے، اس لیے محتاط رہنا اور جذبات کے بجائے حکمتِ عملی کے ساتھ فیصلہ کرنا ہی بہتر ہے۔