جب بھی ہم دنیا کے امیر ترین انسان کی بات کرتے ہیں، ذہن فوراً ایلون مسک کی طرف جاتا ہے۔ ٹیسلا، اسپیس ایکس، اور اب ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ، جن کی دولت تقریباً 200 ارب ڈالر ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اصل طاقت ایلون مسک کے ہاتھ میں نہیں ۔دنیا کا سب سے طاقتور انسان نہ تو کوئی صدر ہے، نہ بادشاہ، نہ ارب پتی سیلیبرٹی ہے بلکہ ایک ایسا انسان ہے جو پردے کے پیچھے بیٹھ کر دنیا کو چلاتا ہے ۔
لیری فنک دنیا کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی BlackRock کے بانی اور سی ای او ہیں، جس کے پاس اس وقت 10 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کے اثاثے موجود ہیں۔ جی ہاں، $10,000,000,000,000۔
پاکستان کا سالانہ بجٹ تقریباً 60 ارب ڈالر کے آس پاس ہے۔ لیری فنک کی کمپنی کے اثاثے پاکستانی بجٹ سے 160 گنا زیادہ ہیں یعنی اگر لیری فنک چاہیں تو وہ پورا پاکستان 160 بار چلا سکتے ہیں، یا پاکستان جیسے 160 ممالک کی معیشت سنبھال سکتے ہیں۔
یہی نہیں، کرونا وائرس کے عروج پر جب دنیا کی معیشتیں ہچکولے کھا رہی تھیں، اور جب ورلڈ بینک، IMF اور امریکہ جیسے ممالک بھی بےبس تھے تب ان سب نے BlackRock سے مدد مانگی۔ لیری فنک نے نہ صرف دنیا کے مرکزی بینکوں کو مشورے دیے، بلکہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاریوں کی سمت خود متعین کی۔ یہ وہ وقت تھا جب دنیا کی قسمت کا فیصلہ صدر یا وزیراعظم نہیں بلکہ لیری فنک کر رہا تھا۔
BlackRock کا ایک انٹیلیجنس سسٹم ہے Aladdin جو روزانہ دنیا کی سرمایہ کاری کا ڈیٹا پڑھتا ہے۔ یہ سسٹم 70 سے زائد ممالک، ہزاروں بینکوں، اور حکومتوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب پاکستان یا بھارت جیسے ممالک اپنی اقتصادی پالیسی بناتے ہیں، تو براہ راست یا بالواسطہ کہیں نہ کہیں BlackRock کا ڈیٹا، اس کی مرضی، اور لیری فنک کا اثر شامل ہوتا ہے۔
یہ وہ شخص ہے جو سال میں صرف ایک خط لکھتا ہے اور Apple، Google، Amazon جیسی کمپنیاں اس خط کو پڑھ کر اپنی پالیسیاں بدل دیتی ہیں۔ وہ صرف سرمایہ کاری نہیں کرتا، وہ سوچ بدلتا ہے۔
آج اگر دنیا میں کہیں جنگ چھڑتی ہے، معیشت گرتی ہے، یا کرنسی تباہ ہوتی ہے تو سب کی نظریں اس انسان پر ہوتی ہیں جس کا نام لوگ کم جانتے ہیں لیکن جس دستخط دنیا کو بدل سکتے- ہیںد