کرپٹو کی دنیا کو ہلا دینے والا‘ اربوں ڈالر کا فراڈ جس میں ایک ملک کے صدر بھی ملوث ہیں
#InfiniHacked #BybitSecurityBreach
اگر آپ کے ملک کا صدر آپ کو کسی کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے تو کیا آپ اپنی جمع پونجی اس میں لگائیں گے ؟
کچھ ایسا ہی کلیمینٹے واراس کالادو کے ساتھ ہوا جب ارجنٹینا کے صدر ہاوئیر میلئی نے سوشل میڈیا پر نئی کرپٹو کرنسی شروع کرنے کا اعلان کیا تو 25 سالہ واراس نے فوراً 12 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کر دی۔
مگر چند ہی گھنٹے بعد کلیمینٹے واراس نے آدھے سے زیادہ پیسہ کھو دیا۔
مایامی میں مقیم سرمایہ کار نے بی بی سی منڈو کو بتایا کہ ’میں نے سوچا کہ ’لبرا(ڈالر لبرا)‘ میں سرمایہ کاری کرنا محفوظ ہے کیونکہ اسے ارجنٹینا کے صدر نے پروموٹ کیا ہے۔‘
پیر کو ارجنٹینا میں دائر ایک مجرمانہ شکایت کے مطابق صدر میلئی ایک ’غیر قانونی ایسوسی ایشن‘ کا حصہ تھے جس نے 40 ہزار سے زیادہ لوگوں کو دھوکہ دیا اور ان کو چار ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا۔‘
ارجنٹینا کے صدر ہاوئیر میلئی اس الزام کی تردید کرتے ہیں کہ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک نئی کرپٹو کرنسی کی تشہیر کی تھی۔
اس کرپٹو کرنسی ’لبرا‘ کی قیمت پہلے تیزی سے بڑھی مگر پھر اچانک گر گئی جس کی وجہ سے اس میں سرمایہ کاری کرنے والے زیادہ تر لوگوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔
اب ایک وفاقی جج کو یہ فیصلہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ آیا صدر میلئی کے خلاف متعدد مدعیوں کی طرف سے لائے گئے فراڈ کے الزامات کو آگے بڑھایا جائے یا نہیں۔
پیر کو میلئی نے سرمایہ کاروں کی شکایات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ارادہ ’نیک‘ تھا۔ صدر میلئی کا کہنا ہے کہ اس فراڈ کے متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے زیادہ نہیں۔
$BTC $ETH $BNB