بل گیٹس سے ایک صحافی نے انٹرویو میں پوچھا
آپ اگر آج دوبارہ غریب ہو جائیں، آپ پینتیس سال پچھلے سٹیٹس پر چلے جائیں، تو آپ کیا کریں گے؟
بل گیٹس نے ہنس کر جواب دیا: "کیا فرق پڑتا ہے، میں دوبارہ امیر ہو جاؤں گا۔"
پوچھنے والے نے پوچھا:
"آپ کو دوبارہ دنیا کا امیر ترین بل گیٹس بننے کے لیے کتنا عرصہ لگے گا؟"
بل گیٹس نے جواب دیا "میں جتنا امیر پینتیس برسوں میں ہوا، مجھے اگر دوبارہ اتنا امیر ہونا پڑے تو میں ساڑھے تین سال میں آج کے برابر ہو جاؤں گا۔"
جواب حیران کن تھا، لہذا پوچھنے والے نے پوچھا: "مگر کیسے؟"
بل گیٹس نے جواب دیا: "آج سے پینتیس برس پہلے مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ
میرا ٹیلنٹ کیا ہے؟
وہ کون سا کام ہے جو میں کر سکتا ہوں؟
لہذا میرا زیادہ تر وقت ان کاموں میں ضائع ہو گیا جو میں سرے سے کر ہی نہیں سکتا تھا۔ لیکن آج میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ میرا ٹیلنٹ کیا ہے اور میں کیا کر سکتا ہوں، لہذا میں سیدھا وہ کام سٹارٹ کروں گا اور ساڑھے تین سالوں میں دوبارہ دنیا کا امیر ترین شخص ہوں گا۔"
یہ لفظ گولڈن ہیں، سونے میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔ ڈیٹا بتاتا ہے کہ دنیا کے اٹھانوے فیصد لوگ زندگی بھر وہ کام کرتے رہتے ہیں جو انہیں آتا ہی نہیں۔ لوگ بھی انہیں یہ بتاتے رہتے ہیں کہ:
"پتر تو کر سکتا ہے، تو مت گھبرا، بس لگا رہ۔"
یہ بات بظاہر اچھی لگتی ہے، لیکن یہ فارمولا غلط ہے۔ ہم اس فارمولا کے ذریعے کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ہم کامیاب تب ہوتے ہیں جب ہم یہ جان لیتے ہیں کہ ہمارا ٹیلنٹ کیا ہے؟ ہم کون سا کام کر سکتے ہیں اور کون سا نہیں کر سکتے۔ ہم جس دن وہ کام شروع کر دیتے ہیں جو ہم کر سکتے ہیں، اس دن ہم کامیابی کے سڑک پر آ جاتے ہیں۔
آپ بھی اپنے آپ کو دیکھئے: کیا آپ سارا دن ان کاموں کے بارے میں نہیں سوچتے رہتے جو آپ نہیں کر سکتے؟
تو پھر آپ جب ان کاموں کے بارے میں سوچتے رہیں گے جو آپ نہیں کر سکتے، تو کیا آپ کا وقت برباد نہیں ہوگا؟
لہذا وہ سوچیں جو آپ کر سکتے ہیں:
آپ اپنا ٹیلنٹ ڈسکور کر سکتے ہیں؟
آپ امتحان میں پوزیشن لے سکتے ہیں، آپ اس کے لیے کوشش کریں۔
آپ پوری لائبریری نہیں پڑھ سکتے، لیکن آپ ایک کتاب تو پڑھ سکتے ہیں۔
آپ چھوٹی سی دکان بنا سکتے ہیں، آپ وہ کیوں نہیں بناتے؟
آپ ایک آن لائن بزنس سیٹ کر سکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں کرتے۔
آپ باڈی بلڈر نہیں بن سکتے، لیکن آپ آدھا گھنٹہ واک تو کر سکتے ہیں۔
آپ وہ سوچیں جو آپ کر سکتے ہیں۔ تو دنیا کا کوئی شخص آپ کو بل گیٹس بننے سے نہیں روک سکے گا۔
#BillGates #MarketRebound #CPIWatch