کل رات 11 بجے (پاکستانی وقت) فیڈرل ریزرو شرحِ سود کا فیصلہ سنائے گا۔ اس کے بعد 11:30 بجے فیڈ کے سربراہ جیروم پاول پریس کانفرنس کریں گے۔

اگر شرحِ سود 0.25% یا 0.50% کم ہوتی ہے تو سونا، اسٹاکس اور کرپٹو کو سہارا مل سکتا ہے۔

لیکن مارکیٹ کا ردِعمل ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتا، اس لیے رسک مینجمنٹ لازمی ہے۔

اہم بات پریس کانفرنس ہے:

اگر پاول کہیں کہ مہنگائی زیادہ ہے اور شرحِ سود مزید بڑھ سکتی ہے → مارکیٹ دباؤ میں آ سکتی ہے (سونا اور کرپٹو نیچے جا سکتے ہیں)۔

اگر کہیں کہ معیشت سست ہے اور شرحِ سود کم ہو سکتی ہے → مارکیٹ کو

سہارا ملے گا (سونا اور کرپٹو اوپر جا سکتے ہیں)۔

پریس کانفرنس میں ان الفاظ پر خاص دھیان دیں:

👉 inflation high, further tightening, higher for longer → نیگیٹو اشارے

👉 inflation cooling, cuts possible → مثبت اشارے

مختصر نتیجہ:

شرحِ سود کے فیصلے کے ساتھ ساتھ پاول کا لہجہ اور الفاظ زیادہ اہم ہیں۔ وہی طے کریں گے کہ مارکیٹ اوپر جائے گی یا نیچے۔

#fomcmeeting #Sumiya #Trading